عقیدہ معاد

اسلام میں بنیادی ترین عقائد میں سے ایک عقیدہ معاد ہے۔جو انسان کی سرنوشت اور انجام سے متعلق ہے۔
اس کورس میں انسان،روح، موت کی حقیقت کو زیر بحث لایا جائے گا۔
قبر ،برزخ،شفاعت اور قیامت جیسے موضوعات پر بھی بحث ہوگی۔

عقیدہ نبوت

اسلامی عقائد کے اس مرحلے میں نبوت کا تعارف،نبی کی خصوصیات،نبی کو پہچاننے کے طریقے،معجزے کی حقیقت اور اس پر اٹھنے والے شبہات کا جائزہ لیا جائے گا۔اسی طرح رسول اکرمؐ کی نبوت اور معجزے قرآن کریم سے متعلق بحث کی جائے گی۔اسی طرح ختم نبوت کے فلسفے کو بیان کیا جائے گا۔

عقیدہ توحید و عدل

عقیدہ توحید دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے جس پر سب عقائد کا انحصار ہے۔اسی طرح سے عدل الہیٰ کی بحث اسی ضمن میں آتی ہے جو ان آنے والے چند اگلے درسوں کے اندر پیش کی جائے گی۔

وضو،غسل،تیمم کے احکام

وضو کے واجبات کیا ہیں؟کن کاموں کیلئے وضو ضروری ہے؟غسل کی کتنی اقسام ہیں؟غسل جنابت کا کیا طریقہ ہے؟
کس صورت میں وضو یا غسل کی جگہ تییم کرنا ہوگا؟تیمم کن چیزوں پر صحیح ہے؟(تفصیلات کورس میں)

فلسفہ قیام عاشورا

امام حسینؑ نے قیام کیوں کیا؟امام حسینؑ کے قیام کے وقت معاشرہ کن مشکلات کا شکار تھا؟قیام امام حسینؑ کے نام پر کونسی خرافات رائج کی گئی ہیں؟کیا امام حسینؑ کا قیام شہادت کیلئے تھا؟قیام امام حسینؑ سے متعلق ایسے ہی کئی دیگر پہلوْوں سے اس کورس میں آشنا ہوں،

سخن عشق(شہید قائد سید عارف حسین الحسینی کی تقاریر کا مجموعہ)

“سخنِ عشق”، قائد شہید سید عارف حسین الحسینیؒ کی تقاریر کا مجموعہ ہے، جو اُن کے فکری، سیاسی، اخلاقی اور روحانی پیغامات کا نچوڑ پیش کرتا ہے۔ یہ تقاریر عام طور پر عوامی اجتماعات، مذہبی مجالس،سیاسی و انقلابی جلسوں میں کی گئیں، اور ان کا مرکزی محور اسلام ناب محمدیؐ، وحدت امت، ظلم کے خلاف قیام اور محروم طبقات کی حمایت ہے۔

تقلید،مطہرات ونجاسات

اسلام کی نگاہ میں کونسی چیزیں نجس ہیں اور کونسی چیزیں پاک ہیں؟
نجس چیزوں کے پاک کرنے کا طریقہ؟کیا کسی بھی نجس چیز کو دھونے اور پاک کرنے میں فرق ہے؟(تفصیلات کورس میں جانیں)

نہج البلاغہ خوانی! حکمتیں

“نہج البلاغہ سے متعلق یہ مرحلہ “انس” ایجاد کرنے کا ہے جس میں پوری نہج البلاغہ ۲۰۰ مختصر ویڈیوز(متوسط دورانیہ ۳ سے ۵ منٹ) میں موجود ہے۔ جو بالترتیب تین حصوں پر مشتمل ہے۔

حدیثِ اخوت

وحدت واتحاد سے کیا مراد ہے؟قرآن وحدیث میں وحدت واتحاد کی کیا اہمیت بیان ہوئی؟ وحدت کے راستے میں حائل کونسی رکاوٹیں ہیں؟
اسلامی وحدت کیسے ایجاد ہوسکتی ہے؟

قاسمیان

عام طور پر ایک دن کے اندر جواب دیا جاتا ہے۔