اس مرحلے کے کورسز میں اسلامی تعلیمات نہایت سادہ بیان اور عام فہم اندازمیں پیش کی جاتی ہیں۔معارف تعلیمی نظام میں یہ مرحلہ بالکل ابتدائی شمار ہوتا ہے۔ اگلے دونوں مرحلوں کے کورسز میں شمولیت کا معیار اس مرحلے کا متعلقہ وہی کورس مکمل کرنا ہے۔
داخلہ لیںاسلامی تعلیمات سے متعلق پیش کردہ موضوعات کی تعلیم کا یہ دوسرا مرحلہ ہے۔ جس میں منطق و استدلال ،خاص نظم،کئی پہلووں سے ایک ہی موضوع کو اٹھانا،جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔تیسرے مرحلے میں اسی موضوع سے استفادہ کیلئے دوسرے مرحلے میں اس کا حل کرنا ضروری ہے۔
داخلہ لیںاس مرحلے کے کورسز کو ایک جامع علمی ،تحقیقاتی ،تقابلی روش سے پیش کیا جائے گا جس کےنتیجے میں طالب علم،اسلامی تعلیمات کو فکری نظام کی صورت میں یوں پائے گا کہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے متعلق اسلام کی برتری، اور قابل اجراء ہونے کو محسوس کرسکے۔
داخلہ لیںرجسٹرڈ طلباء
جاری کورسز
ممالک
اساتذہ
درج ذیل معارف کورسز استفادے کیلئے موجود ہیں۔
امام حسینؑ نے قیام کیوں کیا؟امام حسینؑ کے قیام کے وقت معاشرہ کن مشکلات کا شکار تھا؟قیام امام حسینؑ کے نام پر کونسی خرافات رائج کی گئی ہیں؟کیا امام حسینؑ کا قیام شہادت کیلئے تھا؟قیام امام حسینؑ سے متعلق ایسے ہی کئی دیگر پہلوْوں سے اس کورس میں آشنا ہوں،
ثقافت و تہذیب سے کیامراد ہے؟انسانی سماج کی تہذیب وثقافت کیسی ہونی چاہئے؟کربلائی تہذیب کن خصوصیات پر مشتمل ہے؟ اس تہذیب کے بنیادی ارکان کونسے ہیں؟
امامؑ کی معرفت کیوں ضروری ہے؟امام کیوں غائب ہیں؟کیا غیبت کے زمانے میں امامؑ سے ملاقات ہوسکتی ہے؟ظہور کی علامتیں اور اسباب کونسے ہیں؟غیبت کے زمانے میں ہماری ذمہ داریاں؟امام زمانہؑ کی حکومت کی خصوصیات؟تفصیلات جانیں اس کورس میں
عقیدہ توحید دین اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے جس پر سب عقائد کا انحصار ہے۔اسی طرح سے عدل الہیٰ کی بحث اسی ضمن میں آتی ہے جو ان آنے والے چند اگلے درسوں کے اندر پیش کی جائے گی۔
“نہج البلاغہ سے متعلق یہ مرحلہ “انس” ایجاد کرنے کا ہے جس میں پوری نہج البلاغہ ۲۰۰ مختصر ویڈیوز(متوسط دورانیہ ۳ سے ۵ منٹ) میں موجود ہے۔ جو بالترتیب تین حصوں پر مشتمل ہے۔
وحدت واتحاد سے کیا مراد ہے؟قرآن وحدیث میں وحدت واتحاد کی کیا اہمیت بیان ہوئی؟ وحدت کے راستے میں حائل کونسی رکاوٹیں ہیں؟
اسلامی وحدت کیسے ایجاد ہوسکتی ہے؟
2019ء سےمعارف کورسزمیں شامل ہوں۔ اس وقت معارف کی فقط ایک کلاس تھی. پشاور یونیورسٹی کے نام سےجس میں آزاد مباحثہ کروایا جاتا تھا یعنی نکات بھیج دیئے جاتے تھے انکے بارے میں خود سے وضاحت پیش کرنی ہوتی تھی... میرے لئے یہ چیز بہت دلچسپ رہی.اور ان نکات کا جواب دینے کے لئے میں گوگل, قرآن مجید کا ترجمہ و تفسیر اور مختلف دعاؤں کے ترجمے سے استفادہ کرتی تھی. یہ پہلا بار ایسا ہوا تھا کہ میں خود سے اس پہلو پر متوجہ ہوئی...یعنی سوال کے جواب میں جستجو اور تحقیق کرکے جواب حاصل کرنا. آزاد مباحثہ کے بعد باقاعدہ کورسز کا آغاز ہوا. جس میں منطق، فلسفہ ازدواج،مہدویت،نکاح و طلاق کے احکام،نہج البلاغہ،اسلامی تشکیلات, اسلامی انقلاب کورسز شامل حال ہیں.ان کورسز سے بہت کچھ نیا علم سیکھنے کو ملا. المختصر بچپن سے مدارس میں پڑھنے کے باوجود اس ادارے سے وہ علم ملا جس سے پہلے کبھی آشنائی تک نہ تھی.مشکور و ممنون
I was the member of this group since 2019 I think I was remain in 5 courses but due to same personal issue. I only attempted four exam helded on this websiteThis group is really fantastic and this gives me a fabulous platform to increase my knowledge regarding Islam and the different dimensions of our religion. may Allah give you more opportunities to work for your generation which will transfer to the generation to generation
سلام علیکممیں 2018 میں ادارہ" حیات طیبہ" کے نجی شعبہ "معارف کورسز"سے منسلک ہوئی۔ پہلا کورس کیا نہایت جامع اور آسان طرز کے دروس تھے اور استاد کے سمجھانے کا انداز بہت عمدہ تھا پھر میری دلچسپی بڑھ گئی اور ادارے کی جانب سے تقریبا 17 کورسز اب تک کرچکی ہوں جیسا کہ ادارے کا نصب العین جدید اسلامی تمدن کا احیاء ہے اور اس روڈ میپ کے ذریعے اس پر عمل درآمد بھی ہے، میں اس ادارے کی بہترین کارکردگی اور کورسز کے نہایت جامع ہونے کی وجہ سے آج تک مربوط ہوں ان کا ہر کورس اپنے اندر مکمل محتوا رکھتا ہے۔
میں اس شعبے سے تقریباً 2018 سے وابستہ ہو مجھے آج بھی یاد ہے میں نے سب پہلا کورس فلسفہ عاشورا کیا تھا،جس سے مجھے امام حسین کے مقصد کو پہچاننے میں مدد ملی۔ عام طور پر جو مجالس یا دروسِ کے سیشن ہوا کرتے ہے ان میں بہت سی باتوں کو پس پشت ڈال کر فضائل پر توجہ زیادہ دی جاتی ہے۔پس اس پیاس کو بجھانے کے لئے یہ معارف کورسز بہت موثر ثابت ہوئے۔ جن میں اہم ترین کورس فلسفہ حجاب، عقائد پر مبنی کورسز رہے، جن سے ہم نے اپنے عقائد اور اپنے وجود میں تبدیلی محسوس کی۔ جس کے لیے ہم معارف کورسز ٹیم اور ادارہ حیات طیبہ کے بہت مشکور ہیں مولا مزید کامیابیاں عطا فرمائے آمین
حیات طیبہ کے نجی شعبہ "معارف کورسز" میں ہم نے ۲۰۱۸ سے حصہ لیا اور الحمد للہ ابھی تک کورسز میں حصہ لے رہے ہیں، میں نے ابھی تک دس سے زیادہ کورسز میں حصہ لیا ہے۔ پہلے خدا کی اور بعد میں معارف کورسز ٹیم کی شکر گزار ہوں جنہوں نے اتنے اچھے اچھے کورسز تیار کر کرکے ہم تک پہنچائے ہیں۔ ہر کورس میں موضوعات بہت ہی بہترین انداز میں بیان کیے جاتے ہیں۔ معارف کورسز میں حصہ لینے سے ہماری دینی معلومات میں کافی زیادہ اضافہ ہوا۔ معارف کورسز کا ایک بہترین سلسلہ جو بحث و مباحثہ کا ہے اس سے بھی بہت فائدہ پہنچتا ہے، انسان کا دماغ مزید سوچنے پر آمادہ ہوجاتا ہے۔ سب سے بہترین چیز جو معارف کورسز ٹیم والوں کی ہے وہ یہ ہے کہ یہ جس موضوع پر بھی کورس کرواتے ہیں اس کے لیے اچھی طرح الگ سے ایک مکمل درس ماہرین سے تیار کرتے ہیں، ناکہ کسی عالم دین کی مجالس کو Crop کر کے کورس کی شکل میں پیش کرتے تھے، بلکہ ہر کورس کے لیے الگ سے تیارہ شدہ کورس لوگوں کی خدمت میں پیش کرتے ہیں ۔
ہم آپ کے کام کی قدر کرتے ہے آپ ماشاءاللہ بہت محنت سے ہمارے لیے دروس تیار کرتے ہے تاکہ ہم کچھ سیکھ لیں۔انشاءاللہ آپ کی محنت رائیگاں نہیں جاۓ گی آپ کے کام سے ہمیں بہت فائدہ ملتا ہے بہت سی چیزوں یا مسئلے ایسے ہیں جن کے بارے میں پہلے معلوم نہیں تھا لیکن الحمداللہ ان کلاسوں کی بدولت ان کے بارے میں علم حاصل ہوا ہے۔ ہم نے بہت کورسز میں حصہ لیا ہے لیکن ابھی نام یاد نہیں آرہا ان میں سے ایک "ازدواجی زندگی" کے بارے میں تھا۔ ہم شاید 2019 یا 2020 سے اس کلاس میں ایڈ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آپ آگے بھی اسی طرح نۓ نۓ کورسز لائیں گے۔ آپ جو سرٹیفکیٹ دیتے ہیں وہ ہماری حوصلہ افزائی کا باعث بنتی ہیں۔ ہم جو کچھ سیکھتے ہیں اللہ اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ خدا آپ کی خدمات کا اجرلعظیم عطا فرمائے آمین۔
"معارف کورسز" سے الحمدللہ میں چار سال سے جڑی ہوئی ہوں۔معارف کورسز کے ذریعے جتنے بھی کورس کرائے گئے ہیں خواہ معرفت امام زمانہؑ، ظہور امام زمان سے متعلق ہوں، خواتین کے حقوق پر ہو یا نہج البلاغہ خوانی سے متعلق ہوں الحمدللہ الحمدللہ ہم نے سب سے استفادہ کیا۔ آپ کے شکر گزار ہیں۔ ممنون و مشکور ہیں
" معارف کورسز" نے الحمداللہ اسلام شناسی پر تمام بہترین اقدامات انجام دیئے ہیں جس میں بلخصوص تمام نوجوان اور علم کی طلب رکھنے والوں تک مختلف کورسز کو متعارف کروا کے مکتب اہلبیتؑ کے بنیادی عقائد کی تشریح و توضیح کی۔ میں نے خود آج تک "معارف کورسز" کی جانب سے 10 سے زائد کورسز میں حصہ لیا اور اچھے نمبر حاصل کیے، بلخصوص اصول دین، فلسفہ حجاب، فلسفہ قیام عاشورا وغیرہ میں۔ دعا ہے کہ خدا وند متعال معارف ٹی وی کے تمام مسئولین و دیگر جو بھی ان کی امداد کر رہے ہیں سلامتی عطا فرمائے۔ وماعلینا الا البلاغ المبین
میرا تعارف فیس بک کے ذریعے ہوا۔اور پہلا کورس جو میں نے سنا وہ قیام عاشورا تھا۔ میں اس 18 دروس پر مشتمل کورس سےبہت زیادہ متاثر ہوئی۔ مولانا غیر معروف تھے اور میں نے کبھی فلسفہ عاشورا کے بارے میں اسطرح نہیں سنا تھا اور نہ ہی کبھی اسطرح بتایا گیا تھا کہ امام کو یہ قیام کیوں کرنا پڑا، حالانکہ میں نے اپنی زندگی کے 40 سال مجالس سنتے ہوئے پرورش پائ تھی اور ان سالوں میں بہترین علماء کی مجالس کو سنا تھا۔ اس کو سننے کے بعد میں نے فلائر میں دیے گئے نمبر پر رجسٹریشن کرائی اور اسطرح سال2019ء سے معارف کے ساتھ سفر شروع ہوا۔ میں ان کورسز سے مستفید ہونے والے ابتدائی طلباء میں سے ایک تھی۔ ابتدائی کورسز عقائد پر تھے۔پانچ بنیادی اصول اور ان کی وضاحت عالموں نے کیسے کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔ میں ان کورسز سے آج تک فائدہ اٹھا رہی ہوں۔ آخر میں یہ کہنا ضروری ہے کہ اللہ سبحانہ وتعالی انسان سے کیا چاہتے ہیں اس بارے میں معارف نے مجھے ایک نئی بصیرت دی ہے، ہمہ وقت اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرنے اور دین کی بہتر آگاہی حاصل کرنے اور ہر وقت بیدار رہنے کی طرف مائل کیا ہے۔ اور اس قابل بنایا کہ ہماری معاشرے اور ثقافت میں موجود غلط نظریات کو چیلنج کر سکتی ہوں۔
عصر حاضر میں جب ہر طرف سے کج بحثی اور عقائد اسلامی پہ اعتراضات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے ایک پلیٹ فارم سے وجود خدا کے اثبات میں پیش کئے جانے والے بنیادی دلائل مثل دلیل نظم سے عوام کو آشنا کروانا، عقیدہ امامت و عقیدہ مھدویت پھر اصول دین پر بنیادی سطح کی ہی صحیح لیکن کورس کروانا نہایت مستحسن اور قابل ستائش کاوش ہے. خداوند متعال اس سلسلہ کو قائم رکھنے کی توفیق مرحمت فرمائے. مجھے یاد نہیں کب سے اور کتنا عرصہ مربوط رہا ہوں البتہ تقریبا 5 سال کا اندازہ ہے کہ مربوط رہا ہوں اور خاطر خواہ استفادہ کیا جن میں کورسز بشمول اصول دین، عقیدہ مھدویت، فلسفہ قیام عاشورا، نکاح و طلاق کے فقہی احکام وغیرہ ہیں استفادہ کیا ایک عرصہ تو مجھے بھی کلاسز کی دیکھ بھال میں معاونت کی سعادت ملی جس پہ خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ دین کی ترویج کا کام لیا. خدا نیک مقاصد میں کامیابیاں عطا فرمائے.
ہم حیات طیبہ کے ذیلی شعبہ "معارف کورسز" کے بہت شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں دین کے بنیادی عناوین سے آگاہ کیا ان میں امامت، توحید، عدل، احکام نکاح و طلاق، معرفت امام مہدی وغیرہ جیسے آن لائن کورسز کے ذریعہ ہم میں آگاہی اور شعور کو پیدا کیا ہم میں شعور کی صلاحیت کو بڑھا دیا آن لائن کورسز کے دوران جو مباحثہ کا حصّہ تھا کہ کلاس میں خوہران کے درمیان مباحثہ ہورہا تھا وہ بھی ایک اہم اور اثر انداز مرحلہ ہوتا تھا کورس مکمل ہونے کے بعد امتحان ہونا اور اسناد کا خواہران کے درمیان تقسیم ہونا بھی ایک خاص اثر رکھتا تھا اس سے خواہران کے درمیان ایک سنجیدگی پیدا ہوتی ہیں دعا ہیں کہ خدا آپ سب کو اور مزید توفیق دے مدد گار رہیں انشاءاللہ
میں حیات طیبہ سے تقریباً ایک سال سے مربوط ہوں۔میں نے اب تک ان کے دو معارف کورسز، نہج البلاغہ خوانی اور منتظران ظہورِ سے بے حد دینی و دنیاوی فائدہ اٹھایا ہے ۔نہج البلاغہ خوانی سے میں نے زندگی کی بے ثباتی سیکھی۔زندگی کی حقیقت جاننے کے بعد میں نے ضرورت محسوس کی کہ اپنی زندگی کا مقصد تلاش کروں تو میں نے حیات طیبہ کے معارف کورس منتظران ظہورِ کا انتخاب کیا۔ الحمد للہ جو تبدیلیاں میں نے محسوس کی ہیں میں مخلصانہ طور پہ چاہتی ہوں آپ سب بھی وہ محسوس کریں۔میں حیات طیبہ اؤر معارف ٹیم کی بے حد مشکور ہوں کہ اس انتہائی پرآشوب دور میں انھوں نے اسلام کی بقا کے لئے کمر کس لی ہے میری آپ سب سے گزارش ہے کہ زندگی کی اس دوڈ میں بھاگتے ہوئے ایک پل کو رک کے یہ ضرور دیکھیں کہ کہاں بھاگ رہے ہیں اگر آپ کو صحیح راستے کے تعین میں مشکل لگے تو حیات طیبہ سے ضرور رجوع کریں آپ مایوس نہیں ہوں گے انشاء اللہ ۔
میں معارف کورسز سے 13 مارچ 2022 سے مربوطہ ہوں ۔ میں نے اس ادارے کو جوائن نہج البلاغہ سے کیا (ماشاءاللہ سے نہج البلاغہ کی ہر نشست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ) دوسرا کورس مہدویت کیا۔ اور یہ کورس میرے لیے بہت متاثر کن تھا۔ اس کورس سے میں نے بہت کچھ اپنی روزمرہ لائف کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا۔ اور اپنے مولا ع کے بارے میں مہدویت کورس کا جو مباحثہ تھا وہ بہت زبردست تھا۔ فلسفہ ازدواج کورس ماشااللہ سے یہ کورس بھی بہت اچھا تھا۔ اور اس میں خود سے تحریر کرکے pdfکی صورت میں بھیجنے والا بہت اچھا تھا۔ اس ادارے کا ہر کورس اور ہر درس نشست قرآن و حدیث کے مطابق Authentic ہوتے ہیں۔ انشااللہ! خدا نے جب تک ہمت دی ،اس ادارے کیساتھ علمی ہمراہی رہے گئی۔ خداوندِمتعال اس ادارے کو اس کی ٹیم کی توفیقات میں مزید اضافہ فرمائے۔ الہی
مجھے معارف کورسز سے جڑے ہوئے تقریباً 4 سال کا عرصہ ہو گیا ہے۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ بالکل کلاس کی طرح ماحول بنایا کہ جس میں باقاعدہ طالب علموں کی حاضری اور بحث و مباحثے کا بھی انتظام ہوتا تاکہ مطالب کو اچھی طرح سے حفظ ہو جائیں۔ کورسز کے اختتام پر باقاعدہ امتحانات کا انعقاد بھی کیا جاتا تاکہ طالب علموں کی قابلیت کی جانچ پڑتال کی جاتی۔ ایک مزید خوش آئند بات یہ ہے کہ معارف کورسز میں طالب علموں کی مطالب کی نسبت فہم کی صلاحیت کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کورسز کے اختتام پر طالب علموں کی حوصلہ افزائی کے لیے اعزازی اسناد بھی دی جاتی ہیں۔ میں موسس معارف کورسز اور تمام ٹیم کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے یہ زیبا ماحول بنایا۔ خدا سے دعا ہے کہ خدا اپنے حبیب مکرم حضرت محمد و آل محمد علیہم السلام کے طفیل ان کی توفیقات خیر میں اضافہ فرمائے۔
حیات طیبہ کے ذیلی شعبہ معارف کورسز کے تمام کورسز معاشرہ اور جوانوں کی ضروریات کے عین مطابق تھے اور ہیں بھی۔۔ ایک اور خوبی دروس اردو زبان کے آسان مفاہیم کیساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔ احکام نماز کورس کے دوران ہر ہفتہ زوم میٹ کلاس کے ذریعے قرائت و احکام نماز کی اصلاح بھی متاثر کن تھی۔ میں نے دسمبر 2018 میں حیات طیبہ معارف کورسز کو ایک ممبر کیصورت میں جوائن کیا تھا جب 'اصول دین کورس" شروع ہوا تھا پھر ہر مہینہ کی مناسبت سے کورسز کا سلسلہ جاری رہا اور الحمداللہ تقریبا 18 سے 20 کورسز میں شرکت کی ۔ حیات طیبہ کورسز کے تمام تر کورسز باقاعدہ نظم و ضبط، توازن و سوچ بچار سے طے پایا تھا اور ہر کلاس مسئول کی زیر نگرانی میں جس سے ہم کسی بھی وقت سوال پوچھ سکتے تھے۔ ہم حیات طیبہ ٹیم کے مشکور ہیں کہ ہمیں دین کو اور اچھےسے سمجھنے میں مدد کی ۔
زندگی کے بیشتر سال تعلیم و تعلم سے وابستہ رہنے کے بعد جب خانوادے کی تشکیل کے مراحل میں داخل ہوئے تو ایک طویل عرصہ اس سلسلے سے دوری میں گذرا جسکی تشنگی کسی صورت پوری ہوتی دکھائی نہ دیتی تھی. پھر اچانک قریب 6 سال پہلے سوشل میڈیا کے ذریعے ہمارا تعارف ایک ایسے ادارے سے ہوا جس کے اغراض و مقاصد تعلیمات اہلیبیت علیھم السلام کو عام فہم زبان میں اردو زبان طبقے تک پہنچانا ہے اس ضمن میں “معارف کورسز “کے عنوان سے ادارے کے جانب سے کرائے جانے والے کورسز میں شرکت کا موقع ملا جس کے سبب گھر بیٹھے اپنی خانگی زندگی کو متاثر کیے بغیر علمی سلسلے کو دوبارہ سے جاری رکھنے کا بہترین موقع میسر آیا. بہترین اساتید کی رہنمائی میں ادارے کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے قریب ہر کورس میں شرکت کی اور اس علمی سلسلے سے فیضیاب ہوئے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے جس شعار(اسلامی تمدن کا احیاء) کو لیکر ادارہ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے، دعا ہے کہ خداوند متعال ادارے سے منسلک فرد فرد کو معارف اہلیبیت علیھم السلام سے آشنا و تمدن ساز قرار دے ۔آمین
میں معارف کے ساتھ غالباً 5 سال سے وابستہ ہوں اور انکے تقریبا25سے اوپر کورسز کر چکی ہوں ۔میں نےانکے تقریبا تمام کورسز کیے ہیں ۔ کورسز کے علاؤہ دیگر مناسبتوں کے حوالے سے جو لیکچر ہوتے ہیں ان میں بھی مستقلا شامل ہوتی ہوں۔ تمام کورسز بہت جامعیت اور وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انتہائی منظم ہیں ،کچھ کورسز مثلا فلسفہ عاشورا کورس نے بالخصوص نئے جہت دی سوچنے کی،اسی طرح موجودہ کورس "نہج البلاغہ سے انس" بہت اچھا سلسلہ ھے روانہ کی بنیاد پہ واقفیت کلام علیؑ سے بڑہ رہی ھے ۔ اسلامی انقلاب کا کورس اس حوالے سے بھت اہم ہے کہ پاکستان کے لوگوں کو اپنا کردار سمجھنے میں معاون ہوگا ۔ تمام کورسز منظم انداز میں مربوط اور مسلسل ہدف کے ساتھ ہیں ۔ ان کورسز سے دلچسپی میں کافی اضافی ہوا ۔ معارف کی ان کوششوں کو خدا اپنی بارگاہ میں قبول کرے ( آ مین )
میں تقریباً 2019 سے معارف کورسز سے استفادہ کر رہی ہوںْ میرے لیے جو سب سے زیادہ متاثر کن کورس تھا وہ "عقل سرخ کورس"(فلسفہ قیام عاشورا/ثقافت کربلا) تھاْ کیونکہ اس سے پہلے ہم نے فقط روائتی مجالس سے روائتی انداز میں مکتب کربلا سیکھا تھا۔ لیکن اس کورس نے مجھے حقیقی معنوں میں مکتب کربلا سے روشناس کروایا ۔ معارف کورسز میں مہدویت کورس بھی بہت متاثر کن کورس تھا اس سے بھی استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملا۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی مہدویت پر بہت سے لیکچر لے چکی تھی، لیکن اس کورس کے بعد کافی پوائنٹس کلئیر ہوئے اور میرے خیال میں معارف کورسز کی سب سے بڑی انفرادیت یہی ہے کہ اس میں مستند اور جامع روایات شامل کی جاتی اور بہت اہم نکات کی طرف توجہ دلائی جاتی ہے۔ نیز ہر کورس کی الگ خصوصیات ہیں اور الحمدللہ میرے لیے سعادت کی بات ہے کہ مجھے ان کورسز سے استفادہ کرنے کا موقع ملا۔ خداوند متعال معارف کورسز ٹیم کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اجر عظیم عطا فرمائے (الہی آمین)
الحمدللہ میں حیات طیبہ ادارے کے نجی شعبے "معارف کورسز" سے تقریبا 6 سال سے منسلک ہوں۔جس کورس سے میں اس ادارے سے منسلک ہوئی تھی وہ اسلامی اخوت" سے متعلق کورس تھا اس سے میرے علم و فکر میں بہت اضافہ ہوا کیونکہ پہلے درس آتا تھا پھر اس پر ہم سے کچھ سوالات پوچھے جاتے تھے اور اسی وجہ سے درس کو بار بار سنتی تھی اور اس سے بہت استفادہ کیا۔ اس ادارے سے منلسک ہوکر اپنے آپ کو ایک صحیح راستے کی طرف دیکھا۔ الحمدللہ یہ سب میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں کہ میں کسی مدرسے میں جاکر پڑھ نہیں سکتی تھی اور ان کورسز کے بعد علم کی پیاس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ اس ادارے کو خدا مزید ترقی دے کہ جس کی وجہ سے نہ صرف میری بلکہ سب کے علم و عمل میں اضافہ ہورہا ہے ساتھ فکر بھی بڑھ رہی ہے۔
You are doing good job as i am doing these courses from last 4 to 5 years,but gave break for some time,that is why I switched over alternate educational channels,which were very fruitful for me.Hope you will work with same interest in future, will come back and work as per your expectations.I don't remember actually,how many courses i have done through your channel,but your courses were very impressive as compared to others.
سب سے پہلے تو تمام معارف ٹیم کی شکر گزار ہوں۔ہم نے معارف کورسز کے ذریعے بہت کچھ سیکھا۔۔ میں نے 2019 میں معارف کورسز جوائن کیا تھا ابھی تک میں نے 4 کورس میں شرکت کی ہے ۔۔بہت ہی effective course رہا اور ساتھ میں مباحثہ سے بھی بہت استفادہ لیا۔۔ شکریہ
I got a lot of knowledge from this course. The way you conducted this course was also very unique. From which it became easy to understand Nahj-ul-Balagha.I have taken two ۔courses from your institution so far
حیات طیبہ ایک بہترین ادارہ ہے اور اسلامی علوم کو پھیلانے میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے_ میں نے یہ مختلف کورسز مثلاً مہدویت کورس، توحید و عدل کورس، نبوت کورس، امامت کورس ، عقیدہ معاد کورس، فلسفہ ازدواج کورس کے دروس حیات طیبہ کے نجی شعبہ معارف کورسز سے حاصل کرنے کے بعد یہ محسوس کیا ہے کہ حیات طیبہ علوم اہلبیت علیہم السّلام کی ترویج کے لیے ایک نہایت بہترین ادارہ ہے_ اللہ تعالیٰ اس ادارے کی توفیقات میں مزید اضافہ فرماۓ (آمین)_
میں تقریباً 4 سالوں سے معارف کورسز سے مربوط ہو اور تقریباً 5،6 کورسز میں شرکت کی ہے۔ پہلا کورس میں نے فقہی احکام سے متعلق کیا تھا تو فقہی مسائل کے ضمن میں معلومات میں اضافہ ہوا۔۔ اسلامی تعلیمات کے حوالے سے ایک طالب علم کو جو مہم اور بنیادی سطح کی تعلیم و تربیت مطلوب ہے،وہ ان معارف کورسز میں موجود ہے ۔ فکری و ذہنی افکار اور صلاحیتوں میں بہتری اور نکھار پیدا ہواہے۔علم میں اضافہ ہوا ہے۔ وقت کے امامؑ کی حقیقی معرفت اور اطاعت سیکھنے کو ملی ہے۔ جزاک اللہ
میں نے "معارف کورسز"کی جانب سے کئی کورس کرے ہیں ,سب سے پہلا آن لائن کورس” منتظران ظہور “ جب یہ کرا توحیران ہی رہے گی، ہمیں امام کے بارے میں کچھ باتوں کےعلاوہ معلوم ہی نہیں۔ ذہین میں جو سوالات رہتے تھے جواب بھی وہ سب اس کورس میں مل گے، وہ بھی آسان فہم زبان میں۔ میری ذندگی کا رخ ہی بدل گیا۔ امامؑ کی صحیح معرفت حاصل ہوئی۔ ہم کو امام کا کیسا منتظر بننا ہے؟معلوم ہوا۔ اورپھرمیں کورس کرتی رہی معرفت حاصل ہوئی۔ ٹھیک کہوں تو پہلے کیسی زندگی گزار رہی تھی؟ جہالت کی۔امام کے بارے میں کچھ نہیں پتا تھا, ہرکورس بہترین ۔ وہ چاہے حدیث أخوت ہویا معراج مومن ، حمد کی تفسیر ہو احکام نماز، ماہ ضیافت الہی , اسلام شناسی ,معر فت شناسی, راہنُما شناسی یا فا طمہ شناسی، یہ کورسز کیے تو معلوم ہوا زندگی گزارنے کے بھی قاعدے ہوتے ہے۔ یہ حیات طیبہ کے پلیٹ فارم سے حا صل ہوا ہے میرے ذہین اور عقل کے در کھلتے چلے گئے۔
الحمد اللہ الحمد اللہ میں نے بہت استفادہ حاصل کیا ان کورسز سے۔ ویسے تو بچپن سے دینی علم ملا ہے بڑوں سے، لیکن جس طرح "معارف کورسز" سے علم حاصل کیا ہے، ویسے پہلے کبھی نہیں کیا۔اپنی خلقت کا مقصد ،معرفت خدا و معرفت اھلبیت (ع )اور امر بالمعروف، نہی از منکر، حق و باطل کو اجاگر کرنا سب استاد صاحبان نے بہت ہی بہترین انداز میں درس دیا۔ میں بے حد شکر گزار ہوں خداوند قدوس کی، جس نے مجھے اس علم حاصل کرنے کی توفیق عطا کی اور بےحد شکر گزار ہون پوری معارف ٹیم کی جنہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔ الحمد اللہ میں نے اب اپنے گھر میں علمی سلسلہ شروع کیا ہے۔ہر مہینے کی 15 تاریخ کوایک پروگرام رکھا ہے جس میں اپنے گھر کے افراد کو بٹھا کر یہ درس دیتی ہوں کہ ہمین اپنے وقت کے امامؑ کے لیےعملی طور پرھر وقت تیار رہنا چاہیے۔ حق بات کہنا ،سننا ہمارا مقصد ہو، باطل کے خلاف اواز بلند کرنی چاہیے
معارف کے تمام کورسز حالاتِ حاضرہ کے مطابق آسان، سلیس اور عام فہم زبان میں بہترین ہیں اور اپنے شعبہ جات میں ماہر اساتید نے انہیں تیار کیا ہے اور اس کے ساتھ ایک پلس پوائنٹ یہ ہے کہ لوگوں کو اور بالخصوص خواتین کو یہ بہترین کورسز گھر کی چار دیواری میں میسر ہیں۔ تمام کورسز بہت ہی بہترین اور جامع ہیں۔
2020ء سےمعارف کورسزمیں شامل ہوں۔ اس وقت معارف کی فقط ایک کلاس تھی۔جس میں آزاد مباحثہ کروایا جاتا تھا۔ یعنی نکات بھیج دیئے جاتے تھے انکے بارے میں خود سے وضاحت پیش کرنی ہوتی تھی۔میرے لئے یہ چیز بہت دلچسپ رہی۔ یہ پہلی بار ایسا ہوا تھا کہ میں خود سے اس پہلو پر متوجہ ہوئی۔ آزاد مباحثہ کے بعد باقاعدہ کورسز کا آغاز ہوا۔ جس میں منطق، فلسفہ ازدواج،مہدویت،نکاح و طلاق کے احکام،نہج البلاغہ، اسلامی انقلاب کورسز شامل ہیں۔ ان کورسز سے بہت کچھ نیا علم سیکھنے کو ملا۔ ان کورسز سے ہمیں بہت ضروری معلومات فراہم ہوئی۔میری زندگی میں بہت سی تبدیلیاں آ گئی ہیں۔
میں معارف کورسز کے ساتھ پچھلے چار سال سے مختلف کورسز کر رہی ہے۔ معارف کورسز کے عنوان بہت عمدہ اور وقت کی ضرورت کے حساب سے ہوتے ہیں۔ تمام کورسز بہت پر اثر ہوتے ہیں۔ انسان کی سوچ تبدیل کردینے والے اور جب سوچ تبدیل ہوتی ہے تو اعمال میں بھی خود بہ خود تبدیلی آتی ہے۔ اس کے علاوہ کورسز کا فارمٹ بہت اچھا ہے۔ ہر درس ویڈیو، آڈیو اور pdf file کے ذریعے شیئر کیا جاتا ہے۔ جن سے طلباء کو بہت آسانی ہوتی ہے۔ایک خاتون ہونے کے ناطے اپنی پرسنل زندگی میں گھر بچوں کے ساتھ ایسی مصروفیات ہوتی ہیں کہ اپنے لیے کچھ نہیں کرپاتے۔ ان کورسز کو کر کے لگتا ہے کے ہم اپنے لیے بھی کچھ کررہے ہیں۔ اپنے آپ کو بہتر بنا رہے ہیں۔ حالانکہ ہم اپنے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کو بہتر بنا رہے ہوتے ہیں۔
معارف کورسز میں حوزہ علمیہ قم(ایران) کے ایسے فاضل اساتذہ سے استفادہ کیا جاتا ہے جواپنے موضوع میں مہارت اور تخصص رکھتے ہیں۔
داخلہ فارم پر کرنا،ادارے کی جانب سے تصدیق ہونے کی صورت میں متعلقہ کورس کی کلاس میں شمولیت
ادارے سے تعاون درج ذیل ذریعہ سے کیاجاسکتا ہے ۱۔خمس/زکات/صدقات ۲۔ماہانہ تعاون ہر دو طرح کے تعاون کیلئے درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرکے اکاونٹ نمبر لیا جاسکتا ہے۔ 00923086665211
جی ہاں! ادارے کے پاس آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی(دامت برکاتہ) اور ولی امر مسلمین سید علی خامنہ ای(دامت برکاتہ) کے دفاتر سے سہمین(سہم امام+سہم سادات) لینے کی اجازت موجود ہے۔
جی بالکل!ہر کورس کے اختتام پر اس کےتعلیمی مرحلے کی نوعیت کے اعتبار سے امتحان لیا جاتا ہے۔
معارف کورسز کی تدریس کرنے والے اکثر اساتذہ، جامعہ المصطفیٰ العالمیہ ۔قم ۔ایران سے تعلیم حاصل کردہ ہیں۔
معارف کورسزمیں معاشرے کے مختلف طبقات کی سطح فہم اورعلمی تقاضوں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔تمام کورسز مرحلہ وار ایک خاص نظم کے ماتحت مرتب کیے گئے ہیں ۔اسی طرح کورسز کے تمام موضوعات میں عملی زندگی سے رابطے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
جی ہاں! ہر کورس کا امتحان معیاری کارکردگی سے پاس کرنے پر اعزازی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
85% سے %100 کے درمیان مجموعی کارکردگی پر “درجہ اول” اور %65 سے %84 کے درمیان کارکردگی پر ” درجہ دوم” کا اعزازی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
85% سے 100% کے درمیان مجموعی کارکردگی پر “درجہ اول” اور 65% سے 84% کے درمیان کارکردگی پر ” درجہ دوم” کا اعزازی سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
اعزازی سرٹیفکیٹ سافٹ کاپی کی صورت میں متعلقہ فرد کے “ایمیل ایڈریس ” پر بھیجا جائے گا۔اسی طرح ہر فرد کی” تعلیمی پروفائل “میں ویب سائٹ پر بھی رکھا جائے گا۔
نہیں ! بلکہ ہر موضوع سے متعلق اس کے مرحلہ وار کورس کو مکمل کرنے کے بعد ہی اگلے مرحلے میں اس موضوع کے کورس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔
عام طور پر ایک دن کے اندر جواب دیا جاتا ہے۔
Want to receive push notifications for all major on-site activities?